Sunday, May 12, 2024

ایف اے ٹی ایف نے کالعدم تنظیموں سے متعلق 100 سے زائد سوالات پاکستان بھجوا دیئے

ایف اے ٹی ایف نے کالعدم  تنظیموں  سے متعلق 100 سے زائد سوالات پاکستان بھجوا دیئے
September 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف  نے کالعدم  تنظیموں  سے متعلق 100 سے زائد سوالات پاکستان کو بھجوا دیئے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطالبات کی فہرست طویل ہونے لگی۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب کی تیاری کر لی گئی ہے۔ گرے لسٹ سے نکلنے لئے پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات زیر غور ہیں۔ پاکستان کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف  نے کالعدم  تنظیموں  سے متعلق 100 سے زائد سوالات پاکستان کو بھجوا دیئے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق  ‏پاکستان کو ان سوالات کے جوابات 6 ستمبر تک دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے سوالات میں پوچھا ہے کہ ‏کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف کتنی ایف آئی آر ہوئیں ؟ دفعات کیا ہیں؟ اور کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لیے گئے اثاثوں کی تفصیلات کیا ہیں؟ گرے لسٹ سے نکلنے لئے پاکستان نے کئی اقدامات اٹھائے ۔ تعمیلی رپورٹ 12 اگست کو  ایف اے ٹی ایف کو ای میل کی گئی ۔ رپورٹس میں بتایا گیا پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ اور مدرسہ اصلاحات کے اقدامات سے آگاہ کر چکا ہے۔ کالعدم تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈالا گیا، ان کے  مراکز اور دفاتر سیل کیے جا چکے ہیں۔ اکاونٹس اور اثاثے بھی منجمد  کیے گئے ۔