Wednesday, April 24, 2024

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت ایک بار پھر رسوا ہو گیا۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی سازشیں ناکام ہو گئیں۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان نے مربوط حکمت عملی اپنائی، کاؤنٹرفنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس فنانسنگ کی نشاندہی کے بعد سخت ایکشن بھی لیا۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے لسٹڈ افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو نہ منتقل ہونے سے روکا بلکہ ان کو اپنی تحویل میں بھی لیا۔ تمام ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا اور 27 میں سے 24 پوائنٹس پر زبر دست کام کیا۔

صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر فیٹف مارکوس پلیئر نے پاکستانی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے ٹیررفنانسنگ کو روکنے کیلئے آوٹ اسٹینڈنگ کام کیا۔

بھارتی صحافی کے بے تکے سوالات پر مارکوس نے کہا ایف اے ٹی ایف کوئی انویسٹی گیشن ایجنسی نہیں، انہوں نےانڈین صحافی کو بتایا دراصل یہ ادارہ کس طرح کام کرتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس رواں سال جون میں ہو گا جس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اس کے گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔