Friday, April 26, 2024

ایف اے ٹی ایف کے نام پر سیاسی مخالفین کے استحصال کا حکومتی منصوبہ پکڑا گیا، احسن اقبال

ایف اے ٹی ایف کے نام پر سیاسی مخالفین کے استحصال کا حکومتی منصوبہ پکڑا گیا، احسن اقبال
July 31, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر سیاسی مخالفین کے استحصال کا حکومتی منصوبہ پکڑا جا چکا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پرحکومتی چوری پکڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کیلئے ایف اے ٹی ایف کے مجوزہ قوانین کو سیاسی مخالفین پر استعمال کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس ملتان سکھر موٹروے پر مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کیلئے کمیشن بنائیں۔ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے اپنے اوپر ملتان سکھر موٹروے کی تعمیر میں پچاس ارب روپے کی کرپشن کے الزام  پرچیف جسٹس آف پاکستان  سے کمیشن بنانے کامطالبہ بھی کیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل نے موجودہ حکومت کومعیشت اوردفاع کیلئے بھی خطرہ قراردیا، انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو خصوصی رعایت دینے اور مسئلہ کشمیر کو خراب کرنے کیلئے عمران حکومت نے وہ کام کئے جو گزشتہ ستر سال میں کوئی نہ کرسکا۔