Saturday, May 11, 2024

ایف اے ٹی ایف قانون سازی کو وزیر اعظم سیاست کی نذر کرر ہے ہیں ، مریم اورنگزیب

ایف اے ٹی ایف قانون سازی کو وزیر اعظم سیاست کی نذر کرر ہے ہیں ، مریم اورنگزیب
August 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن  مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایف اے ٹی ایف قانون سازی کو سیاست کی نذر کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ  ناکامی سے توجہ ہٹانے کیلئے نوازشریف کانام لیتےہیں ، کاغذ لہرانے سے منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوتی  ، نوازشریف،شہبازشریف نےمنی لانڈرنگ کی توثبوت کیوں نہیں دیتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم  اور ان کی ٹیم کی جانب سے صبح شام ڈھول بجائے جا رہے ہیں ، این آراو، نواز شریف کا راگ الاپتے ہیں ، عوام سے جھوٹ بولے جا رہے ہیں ، بتائیں کس نے مانگا ہے این آر او ۔