Sunday, May 12, 2024

ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ کے وائنٹ ورکنگ گروپ میں بھارتی وفد کے گمراہ کن سوالات

ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ کے وائنٹ ورکنگ گروپ میں بھارتی وفد کے گمراہ کن سوالات
September 10, 2019
بینکاک( 92 نیوز) بھارت اپنی اوچھی حرکات سے باز نہ آیا ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسیفک گروپ کے وائنٹ ورکنگ گروپ میں بھارتی وفد نے گمراہ کن سوالات کئے لیکن پاکستانی ٹیم نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے  8 شعبوں میں فنانشل انٹیلی جنس مستحکم بنانے اور عالمی تشویش دور کرنے سے متعلق فریم ورک پیش کردیا۔ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی روک تھام کیلئے 8 شعبوں میں فنانشل انٹیلی مستحکم بنانے کی رپورٹ پیش کی تو بھارتی وفد نے گمراہ کن سوالات کیے لیکن پاکستانی ٹیم نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری ہے ،  وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستان کا 16 رکنی وفد اجلاس میں شریک ہے اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ کررہے ہیں جبکہ بھارت کے فنانشل یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہیں۔ بھارتی وفد نے پاکستان کے پیش کردہ فریم ورک پر عملدرآمد کے حوالے سوالات اٹھائے اور ڈیڈلائن دینے پراصرار کیا ، امریکہ نے فریم ورک کا اطلاق پاکستان کی مجموعی معیشت پر لاگو کرنے کی خواہش ظاہر کی جس کا پاکستانی وفد نے بھرپور دفاع کیا اور گروپ کو مطمئن کیا۔ پاکستانی وفد نے بینکنگ ونان بینکنگ سیکٹر، قومی بچت سکیموں، سٹاک مارکیٹ، ریئل اسٹیٹ اور سونے جواہرات کے شعبوں میں غیرقانونی دولت کے اتکاز اور اس کے ذریعے دہشتگرد گروپوں کو مالی وسائل کی روک تھام کے متعلق فریم ورک پیش کیا جسے بھرپور پذیرائی ملی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے بینکنگ، نان بینکنگ، فنانشل سیکٹر اور سیاسی سیٹ اپ میں کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد کا اثر ورسوخ مکمل ختم کردیا جائے گا ، اجلاس آج بھی جاری رہے گا۔