Thursday, May 9, 2024

ایف اے ٹی ایف ، اجیت ڈوول کی ایجنسیوں کو پاکستان کیخالف ثبوت گھڑنے کی ہدایت

ایف اے ٹی ایف ، اجیت ڈوول کی ایجنسیوں کو پاکستان کیخالف ثبوت گھڑنے کی ہدایت
October 15, 2019
نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کیخلاف بھارت کا بغض کھل کر با ہر آ گیا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ملکی خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان کیخلاف ثبوت گھڑنے کی ہدایات دی ہیں جنہیں ایف اے ٹی ایف میں پیش کیا جا سکے گا تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجیت ڈوول نے انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس کی سپیشل ٹاسک فورس کے سربراہان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ پاکستان دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے اور دہشت گرد کارروائیوں کیلئے مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں کہا ہمیں پاکستان کیخلاف ثبوت چاہئیں، اس لئے جو بھی خفیہ معلومات ہیں انہیں ثبوت کی شکل دی جائے تاکہ ان ثبوتوں کو انٹرنیشنل پلیٹ فارمز اور فورمز میں پیش کیا جائے ۔ اجیت ڈوول کا کہنا تھا کہ  آپ جانتے ہیں کہ معلومات کو ثبوت کی شکل کیسے دینی ہے ،اب پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دباؤ بڑھا ہے ، ان معلومات کو اس طرح سے ترتیب دیں کہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہو اور اس پر عالمی دباؤ بڑھے ۔