Thursday, May 9, 2024

ایف اے ٹی ایف اجلاس، نمائندہ ممالک نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

ایف اے ٹی ایف اجلاس، نمائندہ ممالک نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا
January 25, 2020
بیجنگ (92 نیوز) بیجنگ میں ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی معاملات سے متعلق اجلاس جاری ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نمائندہ ممالک نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے اکتوبر کے بعد پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا، امید ظاہر کی کہ پاکستان کا سیاسی عزم مالی و معاشی معیار کو عالمی معیار کے مطابق لائے گا۔ ترجمان ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے، امید ہے ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور مدد فراہم کرتا رہے گا۔