Tuesday, May 14, 2024

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے پاکستانی اقدامات مؤثر قرار

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے پاکستانی اقدامات مؤثر قرار
February 20, 2019
 پیرس (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف اجلاس میں منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کی روک تھام کے پانچ پاکستانی اقدامات مؤثر قرار دیئے گئے۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹٓاسک فورس کے اجلاس میں پاکستانی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں  منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام کے 5 پاکستانی اقدامات کو موثر قراردے دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹس میں کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم ونگز کا قیام مکمل کرلیا گیا۔ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے تحقیقاتی افسران کیلئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر تیار کر لیا گیا ہے۔ 179 اعلی تحقیقاتی افسران کی جدید خطوط پر کیپیسیٹی بلڈنگ کورسسز مکمل کرلئے گئے ۔ نیشنل ٹاسک فورس آن کاونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم بھی قائم کر دی گئی۔ ایشیاء پیسفک گروپ کی جانب سے دیا گیا ٹاسک  پاکستان نے جنوری 2019 تک  مکمل کرلیا۔ فروری، مئی اور ستمبر2019 میں پاکستان کی کارگردگی کے تین مزید حتمی جائزے لئے جائیں گے۔ پاکستان کو رولز کے پابند ممالک کی صف میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ اکتوبر 2019 میں کیا جائےگا۔ فیصلہ کرنے والے 36 ممالک کی ووٹنگ ہو گی۔