Friday, April 26, 2024

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، ایشیا بحرالکاہل گروپ کا پاکستان کی تیسری کارکردگی رپورٹ پر اظہار اطمینان

ایف اے ٹی ایف اجلاس ، ایشیا بحرالکاہل گروپ کا پاکستان کی تیسری کارکردگی رپورٹ پر اظہار اطمینان
August 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف اے ٹی ایف کا آسٹریلیا میں اجلاس ہوا۔ ایشیا بحرالکاہل گروپ نے پاکستان کی تیسری کارکردگی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آسٹریلیا میں ہوا۔ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معانت کے خلاف اقدامات کی فہرست پیش کی گئی۔ ایشیاء بحرالکاہل گروپ نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دے دیا۔ 450 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 21 نکات  پر عمل درامد کی تفصیل پیش کی گئی۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کر رہے ہیں۔ پاکستان کا نام گرے فہرست سے ختم کرنے کا معاملے پر ایشیاء بحرالکاہل گروپ نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اقدامات کو بہترین قرار دے دیا۔ گروپ کے تمام ارکان نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی جبکہ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ایشیاء بحرالکاہل گروپ میں پاکستان مخالف منفی سرگرمیاں جاری رہیں۔ بھارت نے پاکستان سے متعلق جائزہ رپورٹ کی تضحیک کی کوشش کی تاہم بھارت کی تمام مذموم  کاوشیں بری طرح ناکام ہو گئ ہیں۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا دوسرا  اہم اجلاس سمتبر میں بینکاک میں ہو گا۔