Thursday, May 9, 2024

ایف اے ٹی ایف اجلاس 17 جون کو اورلینڈو امریکا میں ہو گا

ایف اے ٹی ایف اجلاس 17 جون کو اورلینڈو امریکا میں ہو گا
May 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس 17 جون کو ہو گا۔ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس 17 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہو گا۔ پاکستان نے گرے لسٹ سے نکلنے لئے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق تخریبی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کی فہرست پیش کی جائےگی۔ منی لانڈرنگ کے لیے رقوم کی بینک تفصیلات تکنیکی جائزے  کے لیے پیش کی جائیں گی۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک بینک ترسیلات میں ملوث افراد کے نام اور رقوم کی تفصیل جمع کی جارہی ہیں۔ منی لانڈرنگ میں ملوث بینک برانچز اور افسران کا پروفائل بھی تیار کیا جارہا ہے۔ پاکستان کے اندر زرمبادلہ کی ترسیل  کے حوالےسے  قانون سازی کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔ یہ قانون پارلیمنٹ میں بحث کے لیے جلد پیش کیا جائے گا۔