Saturday, April 20, 2024

ایف اے فٹبال کپ،چیلسی نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

ایف اے فٹبال کپ،چیلسی نے  فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
April 23, 2018
لندن ( 92 نیوز) چیلسی نے ایف اے کپ فٹبال کے فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوا لیا،سیمی فائنل میں ساؤتھ ہمپٹن کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے میدان مارا،فائنل میں چیلسی کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنلمیں کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملےکیے ، پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی ۔ دوسرے ہاف میں چیلسی کا راج برقرار رہا ،46ویں منٹ میں گیراڈ نے شاندار گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔ کھیل کے 82ویں منٹ میں موراٹا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ۔ مقررہ وقت تک چیلسی نے صفر کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹی ،فیصلہ کن معرکے میں چیلسی کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔