Friday, March 29, 2024

ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر عائد جرمانہ کم کر دیا

ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر عائد جرمانہ کم کر دیا
June 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) ایف آئی ایچ نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر عائد جرمانہ کم کر دیا۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ قومی ہاکی ٹیم کو عائد جرمانہ تین قسطوں میں ادا کرنا ہو گا ۔ پاکستان کو ارجنٹائن میں پروہاکی لیگ نہ کھیلنے پر 24 ملین روپے کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ جرمانے کی بقیہ رقم پی ایچ ایف ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے استعمال کرے گی ۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکر کا کہنا ہے ہمارے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی عدم شرکت کا کیس آئی ایچ ایف ڈسپلنری کمیٹی کو یھیجا گیا تھا ۔ نئی شرائط کے مطابق 19 اگست تک جرمانے کی پہلی قسط ادا کرنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم 2020 ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کر سکے گی۔