Wednesday, April 24, 2024

ایف آئی اے کی ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، مقدمات درج ‏

ایف آئی اے کی ڈالر ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ، مقدمات درج ‏
April 7, 2019

لاہور ( 92 نیوز) ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف  بڑی کارروائیاں شروع کر دیں ۔ایف آئی اے لاہور میں منی ایکسچینج کمپنی کی دو برانچوں سے تین کروڑ چھیاسی لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی ۔

اوپن مارکیٹ  میں ڈالرز اور پاؤنڈ  کی غیر قانونی خریدو فروخت  اور بذریعہ حوالہ ہنڈی  بیرون ملک بھجوانے  میں  ملوث ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے لاہور کی تابڑ توڑ کارروئیاں جاری ہیں ۔

ایف آئی اے کی جانب سے شہر میں مختلف  کرنسی ایکسچینج کا ریکارڈ چیک کیا گیا ، کرنسی ایکسچینج کی دو برانچوں کا ٖغیر قانونی فروخت کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق مختلف افراد نے ڈالر ذخیرہ کرنے کے لیے بھاری مقدار میں ڈالر خریدے۔

ایف آئی اے کی جانب سے 3 کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم قبضہ میں لے کر دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔