Friday, March 29, 2024

ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نےخانانی اورکالیا کیس کی دوبارہ تفتیش کاآغازکردیا

ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نےخانانی اورکالیا کیس کی دوبارہ تفتیش کاآغازکردیا
January 10, 2017
کراچی(92نیوز)وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی چار رکنی ٹیم نے خانانی اینڈ کالیا کیس کی دوبارہ تفتیش کا آغاز کردیا ہےایف آئی اے ٹیم نے کیس کا ریکارڈ حاصل کیااور اسٹیٹ بینک حکام سے ایک بار پھر کیس کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق خانانی اینڈ کالیا کیس کی بند فائل کو ایک بارپھر وزارت داخلہ کے حکم پر کھول دیا گیا، کیس کی دوبارہ سے تفتیش کے لئے ایف آئی اے لاہور اور اسلام آباد کے افسران پر مشتمل چاررکنی ٹیم بنائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر لا ضیاءاسلام کی سربراہی میں آنے والی ٹیم نے ایف آئی اے زونل آفس میں کیس کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کئی اہم دستاویزات کی نقول حاصل کیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے کیس پر کام کرنے والی ایف آئی اے ٹیم سے بھی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ کراچی آنے والے ایف آئی اے ٹیم نے قانونی ماہرین سے ملاقات کے علاوہ کیس کے حوالے سے عدالت میں جمع کرائے گئے ثبوت اوربیانات کی کاپی بھی طلب کرلی۔ اسی حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام سے بھی دوبارہ ڈیٹا طلب کیا کرلیا گیا۔