Friday, April 19, 2024

ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو 28 نومبر کو طلب کر لیا

ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو 28 نومبر کو طلب کر لیا
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی  نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 28 نومبر کو طلب کر لیا۔ سندھ منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  کے علاوہ آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی  طلب کر لیا۔ منی لانڈرنگ کے الزامات کے دفاع کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کو آخری موقع دیا جائے گا۔ جے آئی ٹی نے بحریہ ٹاؤن کے اہم ذمہ دار بھی اٹھائیس نومبر کو طلب کر لیے۔ ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان نے جے آئی  ٹی کے نوٹس ملنے کے حوالے سے  لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں اگر کوئی نوٹس ملا تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ پی پی پہلے بھی مقدمات کا سامنا کرتی رہی اب بھی کرے گی۔