Friday, April 26, 2024

ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں،چودھری نثار

ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں،چودھری نثار
March 21, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں جو بھی ملوث ہوا بچے گانہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے پی سی بی کو کرارا جواب دے دیا کہتے ہیں ایف آئی اے کو تحقیقات کےلئے اجازت کی ضرورت نہیں۔ تفصیلات کےمطابق سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ ایف آئی اے کو تحقیقات کیلئے کسی سے پوچھنے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں یہ واضح کیا ہے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے اسے تماشا نہ بنایا جائے کہتے ہیں وہ تحقیقات کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی سے بھی بات کرینگے اور اس تاثر کو ختم کیا جائیگا کہ ایف آئی اے اور پی سی بی میں اختلافات ہیں۔وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے فون کا فرانزک جائزہ لیا جائے گا گناہ گار بچیں گے نہیں جبکہ کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کیا جائیگا۔