Saturday, April 20, 2024

ایف آئی اے کا کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

ایف آئی اے کا کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا
August 26, 2018
بدین ( 92 نیوز) ایف آئی اے نے رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ بدین  میں واقع  کھوسکی شوگر مل پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا ، چھاپے کے دوران شوگر مل کے تمام راستے بند کر کے ریکارڈ روم، فنانس آفس اور دیگر دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔ ایف آئی اے ٹیم کے چھاپے کے وقت رینجرز کی بھاری نفری اور سندھ بنک کے افسر بھی موجود تھے ،  چھاپہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران انکشافات اور اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کے ثبوت سامنے آنے پر مارا گیا ۔ چھاپے کے دوران رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے کھوسکی مل کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے ریکارڈ روم سمیت فنانس اور دیگر دفاتر میں موجود ریکارڈ کی  چھان بین کی اورریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ ایف آئی اے ٹیم  کئی گھنٹوں تک شوگر ملز کے اکاؤنٹس آفس میں موجود رہی  اورمل کے چیف اکاؤنٹنٹ فیصل خان، اکاؤنٹنٹ افتخار ، ایڈمن  افسر سوڈل رند ، آئی ٹی انچارج عبدالرشید ، کمپیوٹر انجینئر اور پروڈکشن  افسر سے پوچھ گچھ  کی۔