Sunday, September 8, 2024

ایف آئی اے کا چھاپہ‘ لاہور سے چار انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ‘ لاہور سے چار انسانی سمگلر گرفتار
January 16, 2016
لاہور (92نیوز) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور میں چھاپہ مار کر 4 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف آئی اے کی ملک بھر میں کارروئیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور میں چھاپہ مار کر 4 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے۔ گرفتار ہونے والوں میں مظہر‘ عمر‘ عملدار اور ناصر شامل ہیں۔ ملزموں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ گجرات اور خوشاب سے ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔