Monday, September 16, 2024

ایف آئی اے کا چھاپہ ، سانحہ لیبیا کا مرکزی ملزم محبوب شاہ ساتھی مدثر سمیت گرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ ، سانحہ لیبیا کا مرکزی ملزم محبوب شاہ ساتھی مدثر سمیت گرفتار
February 5, 2018

گجرات (92 نیوز) گجرات میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر سانحہ لیبیا کے مرکزی ملزم محبوب شاہ کو ساتھی مدثر سمیت گرفتار کر لیا ۔
ملزم محبوب شاہ کا بھائی لیبیا اور بیٹا اٹلی میں موجود ہیں جن کے ذریعے وہ انسانی اسمگلنگ کا گھناؤنا کاروبار کر رہا تھا ۔
ملزم محبوب شاہ اپنے ساتھی مدثر کے ساتھ ملکر لوگوں کو بیرون ممالک بجھوانے کیلئے اچھے اور بہتر مستقبل کے سبز باغ دکھاتا تھا ۔
گرفتار ملزمان لوگوں کو دبئی سے لیبیا اور وہاں سے پھر یورپ بجھواتے تھے ۔