Tuesday, April 23, 2024

ایف آئی اے کا تمام بینکوں کو اے ٹی ایم کی نگرانی کا حکم

ایف آئی اے کا تمام بینکوں کو اے ٹی ایم کی نگرانی کا حکم
December 20, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے تمام بینکوں کو اے ٹی ایم کی مسلسل نگرانی کا حکم دے دیا ۔ فراڈ سے آگاہی کے لیے بوتھ بھی لگائے جائیں جبکہ اسکیمنگ روکنے کے لیے چپ کارڈ کے اجرا کو ناگزیر قرار دیدیا۔
بینکوں کے ذریعے الیکٹرانک فراڈ صارفین کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگنے کے بعد ادارے متحرک ہو گئے ہیں ۔
ایف آئی اے نے اے ٹی ایم اسکیمنگ اسکینڈل کو روکنے کے لیئے نئے قواعد کی منظوری دیدی ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ امیر شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام بینکوں کے ہزاروں اے ٹی ایم بوتھ کی 24 گھنٹے نگرانی ہوگی ۔
بینکس اے ٹی ایم بوتھ میں ٹیکنالوجی کو مزید بہتر کریں گے ۔ فراڈ سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلے گی ۔ اے ٹی ایم ٹیمپر ہونے کی صورت ایف آئی اے کو فوری بلایا جائے گا ۔
پاکستان سے چائنہ تک پھیلے اے ٹی ایم اسکیمنگ اسکینڈل کو مزید روکنے کے لیے تحقیقاتی اداروں نے چپ کارڈ کو ناگزیر قرار دیدیا ہے چپ کارڈ سے الیکڑانک فراڈ کو روکنا ممکن ہوسکے گا۔