Sunday, May 12, 2024

ایف آئی اے ٹیم کی سندھ اسمبلی لابی آمد ، طاہرہ دعا بھٹو کا بیان ریکارڈ کیا

ایف آئی اے ٹیم کی سندھ اسمبلی لابی آمد ، طاہرہ دعا بھٹو کا بیان ریکارڈ کیا
January 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) ایف آئی اے ٹیم کی سندھ اسمبلی لابی میں آمد ہوئی اور رکن اسمبلی طاہرہ دعا بھٹو کا بیان ریکارڈ کیا۔ طاہرہ دعا بھٹو پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر منفی پروپیگنڈے کا الزام ہے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے منفی پروپیگنڈے پر ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا۔ طاہرہ دعا بھٹو اپنے نام سے منسوب فیس بک پیجز سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے میرے نام سے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا کر پروپیگنڈا کیا گیا۔ میرے نام سے بیس فیس بک آئی ڈیز چل رہی ہیں جن کا مجھ سے تعلق نہیں۔