Wednesday, April 24, 2024

  ایف آئی اے نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے لیں

   ایف آئی اے نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ سے اہم دستاویزات قبضہ میں لے لیں
July 24, 2015
کراچی(92نیوز)ایف آئی اے نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں،غیر قانونی لیز کئے گئے اربوں مالیت کے چار پلاٹوں کا ریکارڈ درکار تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے کے ایم سی کے محکمہ لینڈ سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو کلفٹن اور ڈیفنس میں غیر قانونی طور پر لیز کئے گئے اربوں مالیت کے چار پلاٹوں کا ریکارڈ درکار تھا،کارروائی کےدوران رینجرز کی نفری بھی موجود تھی۔