Saturday, April 27, 2024

ایف آئی اے نے نجی بینک کے صدر حسین لوائی کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے نجی بینک کے صدر حسین لوائی کو گرفتار کر لیا
July 6, 2018
کراچی (92 نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں 80 ارب کی ٹرانزکشن پکڑی گئی۔ ایف آئی اے نے نجی بینک کے صدر حسین لوائی کو گرفتار کرلیا۔ ان اکاونٹس سے رقم سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی دوست کے اکاونٹ میں جمع کروائے جانے کا بھی انکشاف ہو گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام اکاونٹ بیس سے چالیس ہزار تنخواہ کے حامل افراد کے نام پر کھلوائے گئے تھے، جن کے بیانات قلمبند کئے گئے ہیں۔ ان اکاونٹس میں نقد اور چیک کی صورت میں رقم نکالی اور جمع کروائی جاتی رہی ہے ان میں وہ اکاونٹس بھی شامل ہیں، جن میں پانچ کروڑ روپے سے زائد کی رقم ایک وقت میں جمع کروائی گئی۔ ادھر نیب نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عادل عمر کے گھر سے قیمتی گاڑیاں، پچپن لاکھ نقد رقم، کروڑوں مالیت کے پلاٹس کی فائلیں، دبئی جائیداد کے کاغذات اور بینک میں رکھی گئی دستاویزات بھی برآمد کر لی ۔