Tuesday, May 21, 2024

ایف آئی اے نے متحدہ کی رفاہی تنظیم کے اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقلی کی تفصیلات اکٹھی کرلیں

ایف آئی اے نے متحدہ کی رفاہی تنظیم کے اکاؤنٹ سے لندن رقم منتقلی کی تفصیلات اکٹھی کرلیں
October 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) متحدہ قائدین کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایف ائی اے  نے رفاہی تنظیم کے اکاؤنٹ سے لندن  رقم منتقلی کی تمام تفصیلات اکٹھی کرلیں۔ مقدمات کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی حتمی منظور ی کا انتظار ہے ۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا جس کے بعد متحدہ قائد ین کے خلاف گھیر ا تنگ ہونے لگا ہے ۔ تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی  ہے ،  ایف ائی اے اسلام آباد سرکل نے لندن رقوم منتقلی کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا  ہے ۔ خدمت خلق فاونڈیشن کے اکاؤنٹس سے رقوم لندن بھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اکاؤنٹس سے 4 لاکھ، 60 ہزارا مریکی ڈالر ،  4 لاکھ، 58 ہزار برطانوی پاونڈ، 21 ہزار درہم  مختلف ٹرانزکشن کے ذریعے بانی ایم کیو ایم کے اکاونٹ میں منتقل کیے گئے ۔ ایف آئی اے کو مقدمات کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی حتمی منظوری کا انتظار ہے ،  مقدمات کی منتقلی کے بعد ایف ائی اے عدالت میں ریکارڈ پیش کرے گا۔  ایف آئی اے کی جانب سے 10 متحدہ رہنماؤں  بشمول فاروق ستار، ارشد وہرا ، سہیل منصور، کنور نوید جمیل  کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔