Tuesday, April 23, 2024

ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا

ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا
July 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا۔ ایف آئی اے کے مطابق سٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور ملک سے باہر سفر نہیں کر سکتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے علاوہ طٰہ رضا،اسلم رضا اور عدیل شاہ راشدی  نام بھی سٹاپ لسٹ میں شال کر کے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر تمام افراد کو باہر جانے سے روکنے کے احکامات جاری کئیے۔ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت بیس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا تھا۔