Friday, May 10, 2024

ایف آئی اے نے رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

ایف آئی اے نے رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
June 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کو بیرون ملک جانے سے روک دیا  سابق وزیرتعلیم پنجاب لاہور ایئرپورٹ سے امریکا جا رہے تھے کہ امیگریشن نے روک لیا۔ سابق وزیر کھیل رانا مشہود کی مشکلات بڑھنے لگیں، نیب لاہور نے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کی تحقیقات میں رانا مشہود کو طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق رانا مشہود کو 8 جولائی کو ذاتی حیثیت میں نیب لاہور پیش ہونے کا حکم  دیا گیا ہے۔ https://youtu.be/4OT8PoW0Pbc رانا مشہود لاہور ائیرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں  روک لیا۔ ذرائع کے مطابق  رانا مشہود نیب تحقیقات سے بچنے کیلئے صبح سویرے لاہور ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش کررہے تھے، نیب کیجانب سے سابق صوبائی وزیر کا نام بلیک لسٹ میں ہونیکی وجہ سے ایئر پورٹ حکام نے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ اپنے وضاحتی بیان میں ردعمل دیتے ہوئے رانا مشہود  کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچا تو عملے نے جانے سے روکا اور کہا کہ نیب کی جانب سے بلیک لسٹ کیا گیا ہے،کیس کے متعلق دریافت کرنے پر متعلقہ عملہ لاعلمی کا اظہار کرتا رہا۔ رابطہ کرنے پر نیب حکام نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ رانا مشہود احمد انہیں  مطلوب نہیں،نیب نے واضح کیا کہ رانا مشہود ہر لحاظ سے کلیئر ہیں  جانے دیا جائے،ایف آئی اے سمیت متعلقہ حکام کی لاعلمی کی وجہ سے ان کا وقت ضائع ہوا اور فلائیٹ بھی روانہ ہوگئی۔ سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور پہلے ہی 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں ،سابق ڈی جی اسپورٹس  کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے  کرپشن کرنے کے الزام میں نیب نے گرفتارکیا  تھا ، ملزم پر  2011 سے 2012 کے دوران اور یوتھ فیسٹیولز میں مبینہ طورپر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔