Monday, September 16, 2024

ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا
February 8, 2018

ایف آئی اے نے  دبئی میں اربوں روپے کی جائیدادوں کی خریداری کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔  اینٹی کرپشن سیل کے افسران پر تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کی ہدایت  پر اینٹی کرپشن سیل کے افسران پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی دبئی میں کراچی کے 4 ہزار شہریوں کی پراپرٹی سے متعلق  تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی کمرشل بینکوں، نادرا، پاسپورٹ دفاتر، اسٹیٹ بینک سے جائیدادوں کی تفصیل حاصل کرنے کیلئے موبائل فون اور ای میل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرے گی ۔ کمیٹی ہر ہفتے کی پیشرفت رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی ۔