Friday, April 19, 2024

ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی 600 مزید جائیدادوں کا پتہ چلا لیا

ایف آئی اے نے دبئی میں پاکستانیوں کی 600 مزید جائیدادوں کا پتہ چلا لیا
November 17, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی مذید 600 جائیدادوں کا سراغ لگا لیا۔ دبئی میں مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق جائیدادوں کی مالیت کھربوں روپے میں ہے جس پر صرف ٹیکس کی رقم 2 ہزار ارب روپے بنتی ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق اہم کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس سے قبل ایف آئی اے 895 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کا سراغ لگا چکی ہے۔