Tuesday, April 16, 2024

ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں دو نادراملازمین سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے جعلی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں دو نادراملازمین سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا
May 18, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایف آئی اے نے کراچی میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے جرم میں دو نادرا ملازمین سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے نادرا کے ملازمین پاک کالونی اور اورنگی ٹاون سینٹر میں تعینات تھے ۔ ایف آئی اے نے ملوث ملازمین کے سینٹرسے ڈیٹا ریکارڈ طلب کرلیا گرفتار دیگر تین افراد نے مبینہ طور پر رشوت کے عوض جعلی شناختی حاصل کئے تھے۔