Thursday, April 25, 2024

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لینے والے افراد کو طلب کر لیا

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لینے والے افراد کو طلب کر لیا
June 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لینے والے افراد کو بیان کےلئے طلب کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی ڈگری سکینڈل میں ڈگری لینے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پروفیسر عبدالصمد نامی شخص نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ ایگزیکٹ سے سندیافتہ مزید درجنوں افراد کے بیانات قلم بند کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔