Sunday, May 19, 2024

ایف آئی اے نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کر دی

ایف آئی اے نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کر دی
December 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی فائل شواہد کی عدم دستیابی کے باعث بند کرنے کی سفارش کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ فوجداری کارروائی ہو سکے۔ جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے رقم کی وصولی سے انکار کیا۔ اہم گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ متعلقہ بینکوں سے پیسہ اکائونٹس میں جمع ہونے سے متعلق مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔ عدالت کیس کی سماعت 31 دسمبر کو کرے گی۔ کیس کی فائل بند کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی تو سابق وزیراعظم نوازشریف ، شہبازشریف سمیت اہم سیاستدانوں کو ریلیف مل جائے گا۔ اصغر خان کیس میں اہم سیاستدانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں انتخابی دھاندلی کے لیے پیسے لیے۔ سپریم کورٹ نے رقوم تقسیم کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو حکم دیا تھا۔