Friday, April 26, 2024

ایف آئی اے میں غیرقانونی طور پر تعینات 14 افسران کی چھٹی

ایف آئی اے میں غیرقانونی طور پر تعینات 14 افسران کی چھٹی
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں غیرقانونی طور پر تعینات افسران کی چھٹی کرا دی گئی۔

وزارت داخلہ کے ایف آئی اے سے 14 افسران نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ افسران کو اپنے محکموں میں واپس بھیجا جائے گا۔

14 افسران غیرقانونی طور پر 1988ء سے ایف آئی اے میں ضم ہوتے آرہے ہیں۔ سپریم کورٹ ان افسران کے ایف آئی اے میں انضمام کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔