Friday, May 17, 2024

ایف آئی اے میں امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کےخلاف تحقیقات شروع

ایف آئی اے میں امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کےخلاف تحقیقات شروع
January 26, 2019
 پشاور (92 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیرمقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ امیرمقام کی کمپنی پر الزام ہے کہ ضلع شانگلہ میں الپوری سے بشام سڑک کی تعمیر میں خورد برد کی گئی اور فنڈز لینے کے باوجود سڑک تعمیر نہیں کی گئی۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، کے پی ہائی ویزاتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹیم ایک سوالنامہ مرتب کرے گی جس کے بعد امیرمقام کو طلب کیا جائے گا۔