Tuesday, May 14, 2024

ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات نیب ملازمین کے برابر کرنے کی سفارش

ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات نیب ملازمین کے برابر کرنے کی سفارش
December 10, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات نیب ملازمین کے برابر کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ ایف آئی اے ملازمین کی تنخواہ ،پیکیج میں تبدیلی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی۔ سمری کے مطابق ایف آئی اے افسران و اہلکاروں کی تنخواہیں دوسری تحقیقاتی اداروں نسبت انتہائی کم ہے۔ کم تنخواہوں کے باعث ایماندار اور قابل افسران کو ایف آئی اے میں لانے میں مشکلات درپیش ہوتی۔ رواں سال نیب کے انویسٹی گیشن الاونس میں 60 فیصد اور یوٹیلٹی الاونس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نیب کے دیگر الاونسس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کے تنخواہ پیکیج میں بڑا فرق ہے۔ ایف آئی اے ملازمین کی مورال بلند کرنے، قابل اور ایماندار افسران کو لانے کیلئے ضروری ہے کہ نیب کے برابر تنخواہ پیکیج دیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے پر بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔