Saturday, May 18, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور کارپوریٹ سرکل نے ایگزیکٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے چارج شیٹ تیار کر لی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور کارپوریٹ سرکل نے ایگزیکٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے چارج شیٹ تیار کر لی
May 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے چارج شیٹ تیار کرلی ہے۔ چارج شیٹ سائبر کرائم ونگ اور کارپوریٹ سرکل نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ چارج شیٹ میں اب تک ہونے والی پیشرفت کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں ایگزیکٹ ملازمین کے بیانات بھی شامل کئے گئے ہیں۔ ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والے کمپیوٹرزاور دستاویزی ثبوت بھی شامل چارج شیٹ میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ ایگزیکٹ کے دفاتر پر چھاپے کے دوران ملنے والی جعلی ڈگریاں اور ایچ ای سی کی تصدیقی رپورٹس کو بطور ثبوت شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے مختلف بنک اکاونٹس کو بھی چارج شیٹ کا حصہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ، مقدمہ کی اندراج کےلئے ایف آئی اے کی لیگل ڈیپارٹمنٹ سے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔