Sunday, May 5, 2024

ایف آئی اے رپورٹ اور اصغر خان کیس بند کرنے کی استدعا مسترد

ایف آئی اے رپورٹ اور اصغر خان کیس بند کرنے کی استدعا مسترد
January 11, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ اور اصغرخان کیس بند کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا اصغر خان کی جدو جہد رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ کیس کی تحقیقات ہر صورت ہونی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے ایک ایک صفحے سے ثابت ہوا کہ یہ اسکینڈل ہوا ہے۔ اصغر خان کے ورثاء کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا اور سیکرٹری دفاع سے  بھی  پیشرفت رپورٹ مانگ لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اصغرخان کی زندگی کا بڑا حصہ اس کیس میں گزرا۔ اصل تحقیقات کا وقت آیا تو رکاوٹیں آنے لگیں۔ وکلا معاونت کریں تحقیقات کیسے کروائیں۔ عدالت کا مقصد صرف دو افسران کے خلاف تحقیقات نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ دس میں سے 6 سیاستدان انتقال کر چکے ہیں۔ باقی سیاسی رہنماؤں نے رقم وصول سے انکار کیا۔ چالان کے لیے ضروری ہے شواہد ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی نکات ایسے ہیں جن پر تحقیقات کی جائیں تو ٹرائل کیلئے مواد مل سکتا ہے۔ اصغر خان کی اہلیہ ان کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے باضابطہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کر دی۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی رپورٹ پر برہم ہو گئے اور کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچانے پر تحقیقاتی ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے سے طویل عرصے تک اصغر خان کیس انجام تک نہ پہنچانے پر جواب طلب کر لیا۔