Sunday, September 8, 2024

ایف آئی اے حکام کی آج مصطفیٰ کمال سے ملاقات متوقع

ایف آئی اے حکام کی آج مصطفیٰ کمال سے ملاقات متوقع
March 13, 2016
کراچی (92نیوز) ایف آئی اے نے ایم کیو ایم قائد پر ”را“ سے تعلقات کا الزام لگانے پر مصطفیٰ کمال اور سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کر لیا۔ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال سے رابطہ کرکے ان سے معلومات حاصل کیں۔ ایف آئی اے حکام کی آج مصطفیٰ کمال سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم قائد پر ”را“ سے تعلقات کے الزامات پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے ایکشن میں آگیا۔ ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال سے رابطہ کیا اور انکوائری میں تعاون کی دعوت دی۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ایف آئی اے حکام اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی نے لندن میں موجود سرفرازمرچنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی ڈائریکٹر کو بتایا کہ قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد 14 مارچ تک جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔