Monday, May 13, 2024

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نسلہ ٹاور میں تعمیراتی بے قائدگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نسلہ ٹاور میں تعمیراتی بے قائدگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں
November 20, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نسلہ ٹاور اور دیگر تعمیراتی بے قائدگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے ایس بی سی اے ایسٹ کے سابق اور ساوتھ کے موجودہ ڈائریکٹر آصف رضوی کو نوٹس جاری کر دیا۔ آصف رضوی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب بھی کر لیا۔ دونوں تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

ایف آئی اے نے محکمہ ماسٹر پلان کے ڈائریکٹر کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ اور اینٹی کرپشن آصف رضوی کے خلاف لاکھوں روپے رشوت وصولی کے الزامات پر تحقیقات کر چکے ہیں۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ضلع شرقی میں غیرقانونی تعمیرات کا ذمہ دار آصف رضوی کو قرار دے کر سخت سزا کی تجویز بھی دی تھی۔