Friday, March 29, 2024

ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا ملزم گرفتار لیا

ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا ملزم گرفتار لیا
July 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے انسداددہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرکے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک ملزم یاسین  کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق  بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی۔ حوالہ ہنڈی کی جانب سے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقم فراہم کی جا رہی تھی۔ گرفتارملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے۔ ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں جبکہ  ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔