Thursday, March 28, 2024

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کا ایچ اینڈ ایچ کمپنی پر چھاپہ ، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کا ایچ اینڈ ایچ کمپنی پر چھاپہ ، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام
March 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش کمپنی کے دو دفاتر پر کارروائیاں کیں اور 2 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش کمپنی ایچ اینڈ ایچ کے 2 دفاتر پر چھاپے مارے جہاں سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے برامد کرلیے گئے جبکہ مینیجر اور ایجنٹ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیاں آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر میں قائم دفاتر پر کی گئیں۔ برآمد کی گئی رقم میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی جبکہ 64 لاکھ روپے غیرملکی کرنسی شامل ہے۔