Friday, May 17, 2024

ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجے کا نام کیوں نہیں ڈالا گیا؟، مریم اورنگزیب

ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجے کا نام کیوں نہیں ڈالا گیا؟، مریم اورنگزیب
December 13, 2019
لاہور (92 نیوز) حسان اللہ نیازی کو گرفتار نہ کرکے حکومت نے اپوزیشن کو چھکا لگانے کیلئے لوز بال فراہم کردی۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں پنجاب حکومت لاچار ہو گئی۔ ایف آئی آر میں عمران خان کے بھانجے کا نام کیوں نہیں ڈالا گیا۔؟ ترجمان مسلم لیگ ن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پرنا کام نظر آئی ،آج 3 دن ہونے کو آئیں ہیں، تین دن سے اس سانحہ کے بعد سے پی آئی سی بند ہے۔ وزیراعظم کے بھانجے کے بارے میں میڈیا پر رپورٹ دیکھی کہ ان کے گھر چھاپہ مار ا گیا مگر وہ ملے نہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہی نہیں جبکہ وہ پوری کارروائی کا حصہ تھے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حسان اللہ نیازی کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،فوری طور پر سانحہ پی آئی سی کی تحقیقات کرائی جائے اور پی آئی سی کو کھولا جائے۔