Sunday, April 28, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا
October 28, 2018
مسقط (92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت میں گھمسان کا رن پڑے گا۔ قومی ہاکی ٹیم کا مشن ایشین چیمپئنز ٹرافی ہے۔ گرین شرٹس ٹائٹل جیتنے سے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔ ایونٹ کا سب سے تگڑا جوڑ آج پڑے گا۔ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس گروپ میچ میں بھارت سے شکست کا بدلہ چکانے کا شاندار موقع ہے۔ قومی ٹیم نے سورماؤں کو زیر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی۔ گرین شرٹس مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ایک بار پھر ملائیشیا کے خواب چکنا چور کیے ۔ مقررہ وقت تک میچ چار چار گولز سے برابر رہنے کے باعث پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فیصلہ ہوا ،جہاں پاکستانی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو ٹف ٹائم ضرور دیا لیکن تین دو سے مات کھا گئے۔