Friday, April 26, 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئنز قرار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت مشترکہ چیمپئنز قرار
October 29, 2018
مسقط (92 نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بارش کے باعث ممکن نہ ہو پایا۔ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا۔ مسقط میں تیز بارش کے باعث ایک منٹ کا کھیل بھی ممکن نہ ہو پایا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ہی گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے۔ دونوں ٹیمیں دو ،دو بار ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ کوچ کے بغیر کھیلنے والی قومی ٹیم نے ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ملائیشیا ،جنوبی کوریا،عمان کو پچھاڑا۔ وطن پہنچنے پر قومی ٹیم کے منیجر حسن سردار کا کہنا تھا ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس قابل فخر ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل ایونٹ میں فتح حوصلہ افزا ثابت ہو گی۔ ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز 28 نومبر سے ہو گا۔ بھارت ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔