Friday, March 29, 2024

ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان

ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کیلئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان
September 11, 2016
لاہور(92نیوز)ایشین ہاکی فیڈریشن کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی ویمن ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا حنا کنول کپتان جبکہ رضوانہ یاسمین ان کی نائب ہونگی۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اعلان کردہ دیگر کھلاڑیوں میں سیدہ سعدیہ، عشرت عباس،مرینہ انور،تسکین کوثر، نفیسہ انور، اقرا جاوید، عائشہ بشیر، زیب النسائ، ماریہ صابر، نصاءاللہ دتہ، کلثوم شہزادی، افشان نورین، امرین ارشد، حنا پرویز،کلثوم منیرشامل ہیں،،،رشنہ خان، رمشا ایاز، ثناءارشد، ماہ جبیں، حمرا لطیف اور ذکیہ نواز کو ریزرو کھلاڑی میں شامل کیا گیا۔ سابق ا ولمپئن محمد عثمان کوچ جبکہ سعید خان ٹیم کے مینجر مقرر کیئے گئے ہیں جبکہ  ٹورنامنٹ یکم سے نو اکتوبر تک بنکاک میں کھیلا جائے گا منتخب ٹیم کا کیمپ 16 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔