Friday, April 19, 2024

ایشین گیمز،جاپان نے ہاکی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز،جاپان نے ہاکی ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا
September 1, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز) ایشین گیمز میں  جاپان نے ہاکی  ایونٹ میں  سونے کا تمغہ حاصل کر لیا،جاپان نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد  ملائیشیا کو پنلٹی شوت آؤٹ پر شکست دی ۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جاپان تاریخ میں پہلی مرتبہ ہاکی کا ایشین چیمپئن بن گیا ، جاپان نے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملائیشیا کو  شکست دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چھ،چھ گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر  ہوا ،  جاپان نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر  تین ،ایک سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں  بھارت نے  پاکستان کو شکست دے دی،روایتی حریف بھارت نے قومی ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے زیر کیا، بھارت نے میگا ایونٹ میں کانسی کا میڈل حاصل کیا۔