Thursday, April 25, 2024

ایشین گیمز ،ہاکی کے سیمی فائنل میں کل پاکستان جاپان سے ٹکرائیگا

ایشین گیمز ،ہاکی کے سیمی فائنل میں کل پاکستان جاپان سے ٹکرائیگا
August 29, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز) ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ،قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے ، پاکستانی ٹیم نے ملائیشیا ،بنگلہ دیش ،اومان ،تھائی لینڈ اور قازقستان کو پچھاڑا اور مجموعی طور پر 45 گولز اسکور کیے۔ ایشین گیمز میں کامیابیوں کے ٹریک پر گامزن قومی ہاکی ٹیم کا ایک اور بڑا امتحان  ہے ، گرین شرٹس کل سیمی فائنل میں جاپان کے مد مقابل ہوں گے ۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں پانچ بار ان ایکشن ہوئی  اور سب مقابلوں میں نا قابل شکست رہی ۔پاکستان نے ملائیشیا ،بنگلہ دیش ،اومان ،تھائی لینڈ اور قازقستان کی ٹیموں کو ہرایا ،قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 45 گولز اسکور کیے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم ملائیشیا سے ٹکرائے گی ،فائنل  میچ  یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔