Thursday, March 28, 2024

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل، آج پاکستان اورجاپان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل، آج پاکستان اورجاپان کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
August 30, 2018
جکارتہ (92 نیوز) ایشین گیمز ہاکی کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ۔ پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے میں پانچ بار ان ایکشن ہوئی ،سب مقابلوں میں نا قابل شکست رہی۔ پاکستان نے ملائیشیا ،بنگلہ دیش ،اومان ،تھائی لینڈ اور قازقستان کی ٹیموں کو ہرایا ،قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 45 گولز اسکور کیے۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم ملائیشیا سے ٹکرائے گی ،فائنل  میچ  یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔