Thursday, April 18, 2024

ایشین گیمز ، کلاسفیکیشن میچ میں پاکستان نے چین کو ہرا دیا

ایشین گیمز ، کلاسفیکیشن میچ میں پاکستان نے چین کو ہرا دیا
August 30, 2018
جکارتہ (92 نیوز) ایشین گیمز کلاسفیکیشن میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد چین کو ہرا دیا ۔ قومی ٹیم نے  دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے فتح کا جھنڈا گاڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ کبھی پاکستان تو کبھی چین آگے رہا۔ چین نے پہلا سیٹ25-17 سے اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ 28 -26 سے جیت کر حساب برابر کیا۔ تیسرا سیٹ چین نے 30-28 سے جیتا تو چوتھے سیٹ میں پاکستان 25-19 سے کامیاب رہا۔ پانچویں سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کا راج برقرار رہا اور 18-16 سے سیٹ جیت کر میچ بھی  اپنے نام کر لیا۔