Monday, May 6, 2024

ایشین گیمز ، جولین تھرو میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز ، جولین تھرو میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
August 27, 2018
جکارتہ ( 92 نیوز) ایشین گیمز میں  پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر  ہے کہ پاکستان نے ایک اور کانسی کاتمغہ جیت لیا ہے ۔پاکستان کے ارشد ندیم نے جولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ  میڈلز کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور پاکستان نے اب تک تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے ۔ ایشین گیمز میں بیس بال ایونٹ میں قومی ٹیم نے  تھائی لینڈ کے ارمان خاک میں ملا دیے جبکہ باکسنگ میں پاکستان کے نقیب اللہ نے 56 کلو گرام کیٹیگری میں بھوٹان کے باکسر کو ہرا کر  کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔ کراٹے  میں پاکستانی ایتھلیٹ  سعدی عباس کے خلاف متنازعہ فیصلہ دیا گیا ،سعدی عباس نے  فیصلے کو ناانصافی قرار دیا۔