Thursday, April 25, 2024

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 کورونا کے باعث منسوخ کر دیا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 کورونا کے باعث منسوخ کر دیا
July 9, 2020
 دبئی (92 نیوز) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2020 کورونا کے باعث منسوخ کر دیا۔ میگا ایونٹ رواں برس ستمبر میں پاکستان میں شیڈول تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دبئی میں ہونیوالے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کورونا کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن ، سفری پابندیوں اوردیگر وجوہات کی بنا پر اس سال ایشیا کپ منعقد نہیں ہو گا۔ اگلے برس جون میں ایشیا کپ کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جس کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مرضی سے سری لنکا کو دیدی گئی ہے۔ پاکستان ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔ کرکٹ تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ نے کہا بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل میں اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹورنامنٹ کی باضابطہ منسوخی سے ایک روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے ٹورنامنٹ کی منسوخی کا دعویٰ کیا تھا جس پر خوب شور مچا تاہم بھارت اپنی منوانے میں کامیاب رہا اور پاکستان کو انٹرنیشنل ایونٹ سے محروم کر دیا گیا۔